کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ اورنگی کے عوام بنیادی سہولہتوں سے محروم ہیں عوام سے ووٹ لینے والے غائب ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی گوٹھ اورنگی ٹاون میں مسلم لیگ کی شمولیتی تقریب سے کیا، طارق حسن نے کہا کہ غازی گوٹھ سمیت اکثر محلوں کے مکین سیوریج لائن نہ ہونے کے سبب چیمبرز بنانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاون کے مکین پینے کے صاف پانی، بجلی اور گیسں کی فراہمی سمیت روڈ کی تعمیر یقینی بنائی جائے اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر عبدالرحمن خانزادہ نے کہا کہ اورنگی کے مسائل فوری حل کیئے جائیں بدعنوان افسران و عملے اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ یوتھ ونگ کے نوجوان ہر سطح پر ان کا محاسبہ کرینگے اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹیری معیزالحسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) عوام کے حقوق کیلئے کوشاں ہے اس موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ اکے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ اورنگی ٹاون گلشن غازی کے نوجوانوں کی مسلم لیگ یوتھ ونگ میں شمولیت سے مسلم لیگ (ق) مزید مضبوط و فعال ہوگی اس موقع پر عالم وارثی، محمد ارقم رضا، فیروز شیخ، حفیظ خان یوسفزئی، محرم علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر محرم علی، اشفاق بھائی، برکت مگسی، شاہد بھائی، ابوطالب، عبدالقادر پنھور، معیز علی، عزیز اللہ پنھور، فیاض علی، نواب خان اور دیگر نے مسلم لیگ یوتھ ونگ میں شامل ہوگئے۔