تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران پاک فوج تعینات ہوگی۔ آئی ایس پی آر

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران پاک فوج تعینات ہوگی۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران پاک فوج تعینات ہوگی جبکہ یہ تعیناتی الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی درخواست پر کی جائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر نے 25 جولائی کے انتخابات کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس درخواست پر فوجی جوان آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت 22 سے 26 جولائی کے دوران ’کوئیک رسپانس فورس‘ کے طور پر تعینات کیے جائیں گے۔ الیکشن کے خوشگوار انعقاد کیلئے آزاد کشمیر پولیس تعینات کی جائے گی جس کی مدد و تعاون کیلئے دیگر صوبوں کی پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اوور 60 کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کینیڈا روانہ، میری نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔ سعید غنی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کی اوور 60 کرکٹ ٹیم اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے