Home/اہم خبریں/حکومت سندھ لاکھوں طالب علموں کے بہترین مفاد میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔ دانش الزماں چیئرمین پرائویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن
حکومت سندھ لاکھوں طالب علموں کے بہترین مفاد میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔ دانش الزماں چیئرمین پرائویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین پرائویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن دانش الزماں نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو آئے روز کورونا وباء کی بگڑتی صورتحال پر بند کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوس ناک اور تعلیم دشمن عمل ہے۔ جبکہ تعلیمی ادارا وہ واحد شعبہ ہے جہاں پر مکمل ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔ دیگر شعبوں کی غفلت اور حکومتی غیر ذمیداری کا خمیازہ لاکھوں طالب علموں کو کب تک بھگتنا پڑے گا؟ سندھ حکومت کے آج کے جاری کردہ اعلان کے مطابق شاپنگ مال اور مارکیٹیں صبح چھ سے شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ حکومت سندھ تعلیم کو ترجیح دے شاپنگ مال اور مارکیٹ کھول کر اس بات کا واضح ثبوت دے دیا گیا کہ تعلیم کو ترجیحات میں شامل ہی نہیں کیا جا رہا ہے یہ بات عقل سے بالاتر ہے۔ اسکولوں کا دورانیہ عام طور پر پانچ گھنٹے پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ کورونا وبا کے دوران یہ دورانیہ 4 گھنٹوں پر رہ گیا ہے اس میں بھی 50 فیصد حاضری کے ساتھ متبادل دنوں پر طالب علموں کو بلایا جاتا ہے۔ اور انتہائی غور طلب بات تو یہ ہے کہ نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام اور تمام تر عملہ کثیر تعداد میں ویکسینیٹ ہو چکا ہے۔ حکومت سندھ تا حکم ثانی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ لاکھوں طالب علموں کے بہترین مفاد میں واپس لے۔ یہ بات واضح رہے کہ حکومت سندھ اپنے اس فیصلے سے لاکھوں طالبعلموں کا تیسرا تعلیمی سال بھی داؤ پر لگانے کو ہے۔ فوری طور پر تعلیمی اداروں کو بھی مارکیٹ اور شاپنگ مالز کی طرح محدود اوقات میں تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے کی اجازت دی جائے۔ حکومت سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 2 اگست سے نیا تعلیمی سال شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ اس وباء کی روک تھام میں نجی اسکول منتظمین اور اساتذہ برادری شانہ بشانہ ہر محاذ پر آپ کے ساتھ ہیں۔ حکومت لاکھوں طالب علموں کے مستقبل اور تعلیمی اداروں سے متعلق غیر سنجیدہ رویہ بدلے۔ لاکھوں طالب علموں کے بہترین مفاد میں پسماء کی جانب سے "تعلیم کو ترجیح دو” مہم کا آغاز سندھ بھر میں شروع کیا جا رہا ہے۔ جس کی مثال اسکول کے آخری روز سندھ بھر کے طالبعلموں اور اساتذہ نے یوم سیاہ منا کے دی ہے۔