Home / اہم خبریں / کچے میں آپریشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کے سوا کچھ نہیں، من پسند پولیس افسران لگاکر کچے کے ڈاکوئوں کو پروٹوکل دیا جارہا ہے۔ حلیم عادل شیخ

کچے میں آپریشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کے سوا کچھ نہیں، من پسند پولیس افسران لگاکر کچے کے ڈاکوئوں کو پروٹوکل دیا جارہا ہے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ سندھ کے معاملات پر کل میری وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ملاقات میں سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال پر مرتب خصوصی رپورٹ بھی پیش کی ہے، اس وقت سندھ کی عوام کی نظریں وزیر اعظم عمران خان میں ہیں، وزیر اعظم سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ حکومت نے ڈاکو راج اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے پانی کا ایشو چھوڑا ہوا ہے، سندھ کی زمینوں پر قبضے، بحریہ ٹاؤن ایشوز سمیت دیگر مسائل کو عوام سے اوجھل رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہر دو تین ماہ بعد سندھ حکومت اس طرح کے معاملات کرتی ہے۔ہمارے اپوزیشن میں 69 ممبر ہیں 40 فیصد سندھ سے ووٹ ہمیں ملا ہے، ہم سندھ اور سندھ کے لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، کل ارسا نے سندھ کے پارلیمینٹیرین کو بریفنگ دی پنجاب پانی چوری نہیں کررہا، گلیشئر کے نہ پگھلنے سے پانی کی کمی ضرور ہوئی ہے، روینیو کلیکشن پر صوبوں کو این ایف سی کی تقسیم ہوتی ہے، کورونا کی وجہ سے ٹیکس کلیکشن کم ہوئی تو صوبوں کو پیسے کم ملے، جس پر بلاول نے شور کیا کہ سندھ کے 229 ارب پر ڈاکہ ڈالا گیا، پانی معاملے پر سندھ اور پنجاب کے درمیان لڑائی کرانے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی اس وقت ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے، پہلے جزائر کے معاملے پر سیاست اور اب پانی معاملے پر سیاست کی جارہی ہے۔ ڈاکو راج پر پردہ ڈالنے کے لیے سندھ کے لوگوں کے جذبات سے کھیلا جارہا ہے، ہم سندھ کے رکھوالے ہیں کسی کو بھی پانی چوری کرنے نہیں دیں گے، سندھ کے پانی چور سندھ کی اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، وزراء، افسروں، وڈیروں کو پانی مل رہا غریب آبادگار کے لیے پانی موجود نہیں، بلاول کے فارمولے بارش کم آتا ہے تو پانی کم آتا ہے کو اب پیپلز پارٹی سمجھے، جب گلیشئر پر دھوپ کم آتا وہ کم پگلتا ہے اور کم پانی فراہم ہوتا ہے، حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے، من پسند افسران لگا کر صرف ڈرامہ کیا جارہا ہے، ڈی جی خان میں لادی گینگ کے خلاف آپریشن ہورہا ہے تو وہ نظر آرہا ہے، ناصر آفتاب اور سعود مگسی کے جانے کے بعد ڈاکو پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں، سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن صرف ڈرامہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے