تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قوم ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے جسے ہرصورت پورا کرنا ہوگا۔ آفاق احمد

قوم ہر مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے جسے ہرصورت پورا کرنا ہوگا۔ آفاق احمد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پراین ای ڈی یونیورسٹی سے آئے اساتذہ کے وفد نے ان سے ملاقات جس میں آفاق احمد نے کہا کہ 5 فروری کا دن کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور انکے موقف کی تائید کا دن ہے جس کے حوالے سے پاکستانی عوام کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجا ج ریکارڈ کراتے ہیں، جسکا مقصد بھارتی سامراج کو یہ باور کرانا ہوتا ہے کہ طاقت کے بل پر لوگوں کو قید تو کیا جاسکتا ہے لیکن انکی سوچ اور نظریے کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑا نہیں جاسکتا۔ آفاق احمد نے کہا کہ بیانات اور ترانوں سے کشمیر کی آزادی ممکن نہیں کشمیر کی آزادی کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ اقوام متحدہ میں درج کشمیر کا مقدمہ غیر سنجیدگی کے سبب کمزور پڑ تا جارہا ہے جس کی درست پیروی اور سنجیدہ اقدامات کشمیری عوام کو آزادی جیسی نعمت دلواسکتی۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی محاز پر ناکا می حکومت کی نااہلی ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کشمیری عوام کے مطالبات انکی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے مسلم ممالک کی کانفرنس طلب کی جائے جس میں ون پوائنٹ ایجنڈا کشمیر کی آزادی ہونا چاہیے۔ آفاق احمد نے مزید کہا کہ کشمیر، تکمیلِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے جسے ہر صورت پورا کرنا ہوگا جس میں تمام پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم ہم اپنے کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور انکی حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے