Home / اہم خبریں / گذشتہ ماہ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا 96 فیصد ہدف حاصل ہوا جو گذشتہ مہم کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ کمشنر کراچی نوید شیخ

گذشتہ ماہ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا 96 فیصد ہدف حاصل ہوا جو گذشتہ مہم کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ کمشنر کراچی نوید شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی مین انسداد پولیو کی کوششوں کو موثر بنانے کے لئے مانٹرنگ نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور پولیو ٹیموں کی تربیت کو بہتر بنانے اور کمیونٹی اور والدین کا تعاون حاصل کرنے کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں گے تمام اقدامات کورنا کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کو مدنظر رکھ کر کئے جائیں گے اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی نوید شیخ کی صدارت میں کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں اسلام آباد مین مقیم عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے ٹیم لیڈرز اور ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے افسران اور تمام ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ مانٹرنگ نظام کو موثر بنانے اور پولیو ٹیموں کو مانٹرنگ نظام کے مطابق کام کرنے کے لئے تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ اجلاس نے گذشتہ ماہ کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ ماہ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا 96 فیصد ہدف حاصل ہوا جو اس سے گذشتہ مہم کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اجلاس نے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور سو فیصد ہدف حاصل کرنے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گذشتہ ماہ کی مہم کے دوران ضلع ملیر اور وسطی سمیت مختلف اضلاع میں رہ جانے والے بچوں اور انکار کرنے والے بچوں تک رسائی حاصل کرنے اور انھیں والدین کے تعاون سے پولیو کے قطرے پلانے میں حوصلہ افزا کامیابی حاصل ہوئی ہے اور کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ ہائی رسک علاقوں میں رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کے لئے خصوصی ٹیمیں بنائی جائیں گی۔ کمشنر نے کہا کہ والدین اور کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کو مضبو بنایا جائے اور رہ جانے والے بچوں تک رسائی کو ممکن بنانے کے لئے خصوصی اور ترجیحی اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرکراچی ون اسد علی خان، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینٹر فیاض عباسی، اسلام آباد مین مقیم یونیسیف کے نمائندے ہمیش ینگ ، اسلام آباد مین مقیم عالمی ادارہ صحت کے نمائیندے زین العابدین، بل اینڈ منڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کے نمائندے ڈاکٹر احمد علی شیخ، تمام ڈپٹی کمشنرز عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت کے افسران اور دیگر نے شر کت کی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے