تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تعلیم کے فروغ کا مشن جذبے اور محبت ہی سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔ سلیم الزماں صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

تعلیم کے فروغ کا مشن جذبے اور محبت ہی سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔ سلیم الزماں صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر سلیم الزماں نے کہا ہے کہ معاشرے میں تعلیم عام کرنے کا مشن جذبے اور محبت ہی سے جاری رکھا جاسکتا ہے، عالمگیر ٹرسٹ نے فلاحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ فروغ علم کا عظیم مشن بھی جاری رکھا ہوا جس میں تعاون کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔ انہوں نے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے طلبا و طالبات میں اسکالرشپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل نے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران متاثرین کی خدمات میں خود کو قومی توقعات پوری کرنے والے فلاحی اداروں کی فہرست میں شامل ہوکے اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے۔ عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کی خدمات قابل تعریف ہیں جن سے ہزاروں غرباء و مساکین استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کے انسانی خدمت اور معاشرتی بہبود کے مشن کے تحت کاٹی نے ہمیشہ ایسی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔ سلیم الزماں نے کہا کہ عوامی اعتماد کی بدولت مستحق اور نادار افراد کی نگاہیں صاحب حیثیت شخصیات کی طرف مرکوز ہیں، لہذا ملک بھر کی بزنس کمیونٹی عالمگیر ٹرسٹ جیسے اداروں کی مالی معا ونت کریں۔انہوں نے کہا کہ کاٹی کے ممبران اس کارخیر میں عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ ہیں، ہمیں پورا یقین ہے کہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طالب علم ملک کے معمار بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے سفید پوش مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر عالمگیر ویلفیئر کے جوائنٹ سیکریٹری جنرل شکیل دہلوی نے صدر کاٹی سلیم الزماں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سلیم الزماں کا تعلق اس خاندان سے ہے جو درس و تدریس اور تعلیم کے میدان میں ممتاز مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے صدر کاٹی کی جانب سے نیک جذبات اور تعاون کا عزم ظاہر کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری نثار احمد، شمیم احمد چاندنہ، ریحان یاسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے