تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ناظم آباد میں معصوم سفیان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پولیس اور عباسی شہید ہسپتال کی انتظامیہ کی غفلت قابل مذمت ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

ناظم آباد میں معصوم سفیان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پولیس اور عباسی شہید ہسپتال کی انتظامیہ کی غفلت قابل مذمت ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف ضلعی وسطی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے ناظم آباد میں پتنگ کی ڈور سے بچے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ناظم آباد میں معصوم سفیان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک بے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے کے پیش نظر پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کی غفلت قابل مذمت ہے، عباسی شہید ہسپتال کی انتظامیہ کی غفلت سے معصوم سفیان جان سے چلا گیا، عباسی شہید ہسپتال میں بچہ تین گھنٹے مستقل تڑپتا رہا اور انتظامیہ پولیس کا انتظار کرتی رہی سندھ میں ہسپتالوں کے لیے زخمی کے فوری علاج کے لیے قانون موجود ہے انتظامیہ کی قانون کی پاسداری نہ کرنا سوالیہ نشان ہے، سندھ میں قانون کے رکھوالوں نے قانون کا کچرا کردیا ہے سرکاری ہسپتالوں میں موت منہ کھول کر گھوم رہی ہے سرکاری ہسپتالوں میں انسانی جانیں محفوظ نہیں ہیں جس کے باعث عوام پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کروانے پر مجبور ہیں، گلبہار ایس ایچ او کو معطل کرکے کوئی تیر نہیں مارا گیا، قانون پر عملدرآمد کروانا وزیر اعلی سندھ اور وزیر صحت کا کام ہے صوبے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، وزیراعلی اور وزیر صحت کے خلاف ایف آئی آر کی درج جائے، سندھ حکومت نے شعبہ صحت کے نظام کو درہم برہم کردیا ہے شہر میں کھلے عام پتنگ بازی تشویشناک ہے، آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی واقعے کا سخت نوٹس لیں، بچے کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، امکانی ٹڈی دل کے حملوں سے بچاؤ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص
https://www.nopnewstv.com/agriculture-is-t…e-of-the-economy/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے