اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل کرکٹ گراٶنڈ اسلام میں جاری اس رنگا رنگ کرکٹ میلے کی افتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب تھے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دن پانچ میچز کھیلے گئے۔ پہلا میچ روٸیلنز الیون اور انٹرنیشنل میڈیا کے درمیان کھیلا گیا جسے روٸیلنز الیون نے 26 رنز سے باآسانی جیت لیا۔ اس میچ میں سلمان خان 12 گیندوں پہ 38 رنز بنا کہ مین آف دی میچ رہے۔ آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں اے آر واٸی نیوز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد جیو نیوز کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اے آر واٸی نیوز کے محمد وقاص نے 27 گیندوں پہ 56 رنز سکور کیے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پاۓ۔ تیسرا میچ ہم نیوز اور کوہ نور ٹی وی کے درمیان کھیلا گیا۔ ہم نیوز نے اس میچ میں آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ ہم نیوز کی طرف سے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ عدنان نے 15 گیندوں پہ آڑسٹھ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ چوتھے میچ میں اے ٹی وی اور ابتک نیوز کے مابین کھیلا گیا۔ ابتک نیوز نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ ابتک نیوز کی طرف سے جمیل اعوان نے 8 گیندوں پہ انتالیس رنز بناۓ اور مین آف دی میچ قرار پاۓ۔ پہلے دن کے پانچویں اور آخری میچ میں ٹونٹی فور نیوز نے دنیا ٹی وی کو 12 رنز سے شکست دی۔ دنیا ٹی وی کے احتشام کیانی نے 19 گیندوں پہ 52 رنز بناۓ اور مین آف دی میچ قرار پاۓ۔