Home / اہم خبریں / سندھ حکومت نے حقیقی ماہی گیر زاہد ابراہیم بھٹی کو فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کا ایڈمنسٹریٹر مقررکر دیا، ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سندھ حکومت نے حقیقی ماہی گیر زاہد ابراہیم بھٹی کو فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کا ایڈمنسٹریٹر مقررکر دیا، ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت نے حقیقی ماہی گیر زاہد ابراہیم بھٹی کو فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کا ایڈمنسٹریٹر مقررکر دیا، ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بھٹ آئی لینڈ میں جشن کا سماں، زاہد ابراہیم بھٹی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کر دیا، کرپشن کا خاتمہ کر کے ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن اور حقیقی ماہی گیروں کو ان کا حق دلانا میرا مشن ہے، جسے ہر قیمت پر پورا کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ مکمل اختیارات کے ساتھ بھٹ آئی لینڈ کے رہائشی حقیقی ماہی گیر زاہد ابراہیم بھٹی کو فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا۔ جیالے ماہی گیر رہنما زاہد ابراہیم بھٹی کو تمام ماہی گیر برادری کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ اور وہ ماہی گیروں کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی کے لیے کوشاں رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فوری بعد کراچی فش ہاربر کے بورڈ روم میں مبارکباد دینے کے لیے بڑی تعداد میں آئے ہوئے ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود حقیقی ماہی گیر ہوں اس لیے مجھ سے زیادہ ماہی گیروں کی پریشانی اور مشکلات کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ میں دن رات محنت کر کے اپنے حقیقی ماہی گیروں کی مشکلات کو کم اور سہولیات میں اضافہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپٹ مافیا نے کرپشن کا بازار گرم کر کے ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ کرپٹ مافیا ہمارے لیڈروں کے نام پرکرپشن کر کے اپنے پیٹ بھر رہے ہیں۔ جس کی اجازت ہر گز کسی کو نہیں دیں گے۔ ایڈمنسٹریٹرفشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کرپٹ مافیا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم خود ایمانداری کے ساتھ کام کریں گے۔ اب یہاں کرپٹ مافیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نہ کرپشن کریں گے اور نہ کسی کو کرپشن کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ایم این اے عبدالقادر پٹیل اور حسین اسلم بھٹی کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔ ہم ان کے اعتماد پر پورا اتر کر ادارے کو کرپشن کی دلدل سے نکال کرترقی کی راہ پر ضرور گامزن کریں گے۔ اس موقع پر ماہی گیر رہنماؤں سید اصغر علی شاہ، ایاز بھٹی، محمد حسین، امجد اپا، شوکت حسین و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں مرحوم اسلم بھٹی کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے