کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 کے لیے ”دی ڈیمو کریٹس“ نے اپنے 12 رکنی پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے لئے جیو نیوز، روزنامہ جنگ کراچی سے صدارتی امیدوار فاضل جمیلی، روزنامہ کاوش سے نائب صدر کے امید وار عبدالرشید میمن، کے ٹی این نیوز سے خزانچی کے لئے عبدالوحید راجپر، روزنامہ بزنس ریکارڈر سے سیکرٹری کی نشست کے لیے محمد رضوان بھٹی، دنیا نیوزسے وابستہ جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار محمد اسلم خان، اسی طرح گورننگ باڈی کی 7 نشستو ں کے لئے روزنامہ جنگ سے خلیل احمد ناصر، اے آر وائی نیوز سے محمد فاروق سمیع، روز نیوز سے محمد لیاقت مغل، فری لانس سینئر فوٹو جرنلسٹس سید اطہر حسین، روزنامہ ڈان سے شازیہ حسن، روزنامہ امت سے سید نبیل اختر اور پی ٹی وی سے وابستہ سید میمونہ ہمدانی (مونا خان) شامل ہیں۔
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ 25 دسمبر 2021 بروز ہفتہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پر یس کلب میں جاری رہے گی، سالانہ انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں 1530 اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے کراچی پریس کلب کا کارڈ اسکین کرنے کے بعد ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ڈاکٹر توصیف احمد خان کو الیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔