تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی کی لہر خوش آئند ہے۔ الطاف شکور چیئرمین پی ڈی پی

کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی کی لہر خوش آئند ہے۔ الطاف شکور چیئرمین پی ڈی پی

 

کراچی (نوپ نیوز) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان قومی اتحاد کے وائس چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ہ کے بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی کی لہر خوش آئند ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں عوام بگ تھریز کو مسترد کردیں گے۔ عوام کے مخلص نمائندے ابھر کر سامنے آئیں گے۔ مزدور کسان پارٹی کے امیدوارسالار فیاض علی کو جیت کی کامیابی مبارک ہو۔ بائیں بازو کی جماعت کے امیدوار کا انتخاب اس بات کی علامت ہے کہ ووٹر اب موروثی سیاست کو مسترد کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ایک طویل عرصے کے بعد بائیں بازو کے دوبارہ منظم ہونے سے نظریاتی سیاست دوبارہ جڑ پکڑ رہی ہے، سیاست کے میدان میں یہ تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔ منافقت، اقرباء روری، لسانی و عصبیاتی سیاست سے ہٹ کر عوام کی فلاح کے لئے نظریاتی سیاست کا فروغ پانا، نیک امر ہے۔ پاکستان کی بقا اسی میں ہے کہ نظریاتی بنیادوں پر، نظریاتی کارکنوں کے ساتھ سیاسی جماعتیں پروان چڑھیں۔ الیکٹ ایبلز کا خاتمہ بھی اسی طرح ممکن ہے۔ تعلیمی اداروں میں الیکشنز کی پابندی کے بعدنظریاتی سیاست کو کچل دیا گیا تھا جس کے بعد گروہی، فرقہ وارانہ اور عصبیت و لسانیت پر مبنی سیاست نے فروغ پایا۔ جاگیر داری نظام، وڈیرہ شاہی اور سرمایہ داری نے پاکستانی سیاست پر قبضہ کر لیا۔ بائیں بازو کے دوبارہ منظم ہونا سے ملک بھر کے نوجوانوں اور مزدور کسانوں کے لئے خوشحالی کی ایک امید پیدا ہوئی ہے۔ کرپشن سے پاک پاکستان، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا خواب ہے۔ اول روز سے پاسبان اپنے بلند مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس وقت پاسبان، پاکستان کے تمام حصوں میں پھیل چکی ہے اور زندگی کے تمام شعبوں کے لوگ اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ کاٹھیاواڑ سوسائٹی میں ہونے والے اجلاس میں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان قومی اتحاد کے وائس چیئرمین صدر الطاف شکور نے کے پی کے میں تبدیلی کی ہواؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں مزدور کسان پارٹی (ایم کے پی) کے امیدوار سالار فیاض علی کی جیت خوش آئند امر ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام روایتی جاگیردارانہ اور قبائلی خطوط پر ووٹ دینے کی بجائے سیاسی نظریے اور پروگرام کی بنیاد پر ووٹ دیں۔

 

 

مزید پڑھیں: کے پی کے الیکشن میں ٹکٹس دینے میں ہم سے کچھ غلطیاں ہوئی وہاں تحریک انصاف کا مقابلہ تحریک انصاف سے تھا۔ حلیم عادل شیخ
https://www.nopnewstv.com/we-made-some-mistakes

 

پاکستان کے مستقبل کو بچانے کے لیے چینی، گندم، کھاد اور تیل مافیاز کی مالی معاونت کرنے والے "پیشہ ور آزاد سیاستدانوں” کو مسترد کیا جائے۔ یہ کرپٹ سیاستدان گدھوں کی مانند کئی دہائیوں سے غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان سے چھٹکارہ حاصل کریں۔ محنت کش طبقے سے امیدواروں کو منتخب کرنے سے پاکستان میں حقیقی سیاسی تبدیلی آئے گی۔ غریب عوام کے حقیقی نمائندوں کو اسمبلیوں میں بھیجا جائے تاکہ وہ مظلوم پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑ سکیں۔ روایتی کرپٹ سیاستدانوں کی اجارہ داری کو ختم کرنے کے لیئے پاکستان قومی اتحاد (پی کیو آئی) بنائی گئی۔ پی کیو آئی کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کے اخراجات کے متعلق حقائق بیان کئے تو حکومتی ترجمان اور وزراء نے انتہائی ناشائستہ الفاظ استعما ل کرتے ہوئے خوب شور مچایا۔ لیکن شور مچانے کے بعد وہ خاموش ہو گئے کیونکہ ان میں جسٹس وجیہہ الدین کے بیان کو عدالت میں چیلنج کرنے کی اخلاقی جرأت نہیں تھی۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کی کرپٹ قیادت مافیاز کی سرپرستی کر رہی ہے۔ کراچی میں انفراسٹرکچر، خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر، خستہ حالی کا شکار ہے اور اس کی فوری بحالی کی ضرورت ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا سلوک میگا سٹی کراچی کے ساتھ کو یتیموں جیسا ہے۔ میگا سٹی کراچی کی ترقی کے بغیر پاکستان کی تیز رفتار ترقی ممکن نہیں۔ الطاف شکور نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی خاطر پاکستان کو کرپٹ، بے ایمان اور بے ضمیر سیاست دانوں سے نجات دلانا ہوگی۔ غریب عوام کے حقیقی نمائندے منتخب کرنا ہوں گے، جو ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کر سکیں اور مزدور کسان پارٹی کے امیدوار کا انتخاب اس حوالے سے امید کی پہلی کرن ہے۔ الطاف شکور نے امید ظاہر کی کہ حقیقی تبدیلی کی یہ ہوائیں جلد پاکستان کے دیگر حصوں میں بھی چلیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے