تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ ایسٹ کے بعد کراچی ساؤتھ نے بھی یوم جناح آل کراچی ٹاپ سٹی ون انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل فور میں رسائی حاصل کرلی

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے بعد کراچی ساؤتھ نے بھی یوم جناح آل کراچی ٹاپ سٹی ون انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل فور میں رسائی حاصل کرلی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام بھٹائی رینجرز سندھ 72 ونگ کے اشتراک اور ٹاپ سٹی ون کے تعاون سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں جاری یوم جناح آل کراچی ٹاپ سٹی ون انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ نویں روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کو 2 کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ گروپ اے کی دوسری ٹیم کا فیصلہ کور فائف اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے درمیان کھیلے جانے والے آج کے میچ میں ہوگا، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے انس صدیقی نے شاندار ہیٹرک سمیت مجموعی طور پر چار گول 39, 53, 55 اور 58 ویں منٹ میں کئے جبکہ پانچواں گول محمد عقیل نے 20 ویں منٹ میں کیا، فتح گر ہیٹرک کے باعث انس صدیقی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، میچ کے مہمان خاص مہمان خاص کنسنٹینٹ اکیوٹ انٹرنیشنل میڈیسن آف برنسلے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال برطانیہ کے ڈاکٹر محمد سلمان راشد نے جنرل منیجر مارکیٹنگ ساؤتھ زون ٹاپ سٹی ون عمران سلیم، بھٹائی رینجرز سندھ 72 ونگ میجر عمران حیدر کے ہمراہ انس صدیقی کو ٹاپ سٹی ون مین اف دی میچ پانچ ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا۔

مزید پڑھیں: کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے لئے دی ڈیمو کریٹس نے اپنے 12 رکنی پینل کا اعلان کر دیا
https://www.nopnewstv.com/the-democrats-have-announced

دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ویسٹ نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ کو 2-3 سے شکست دیدی، پہلے ہاف کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو عبدالوہاب کے 8 ویں اور 16 ویں منٹ جبکہ خضر اختر کے دوسرے منٹ میں کئے جانے والے گول کے باعث 0-3 کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں ایسٹ نے بھر پور کم بیک کرنے کی کوشش کی اور دو گول کرکے خسارہ کم کیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے نعمان خانزادہ اور حارث نصیر نے 38 اور 45 ویں میں گول کئے، بہترین کھیل کے باعث فاتح ٹیم کے عبدالوہاب ٹاپ سٹی مین آف دی میچ پانچ ہزار روپے کیش ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق آج کھیلے جانے والے کور فائف بمقابلہ ڈسٹرکٹ کیماڑی جبکہ پاکستان رینجرز بمقابلہ ڈسٹرکٹ ملیر فائنل فور کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دونوں میچ میں جیتنے والی ٹیم فائنل فور میں پہنچ جائیں گی بصورت دیگر فیصلہ گول اوسط کی بنیاد پر بھی ہوسکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے