کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل ٖسیکٹری حافظ احمد علی نے عثمان کاکڑ سابق سینٹر کی سنسنی خیز مو ت نے سب کے لئے ایک سوالیہ نشان کھٹرا کر دیا ہے ارباب اقتدار اس کی تحقیق کے لئے اقدامات اٹھائیں اور اس معمہ کو حل کریں عثمان کاکڑ ایک سیاسی جماعت کے اہم عہدیدار اور محب وطن انسان تھے انکی موت اہل خانہ کے لئے عظیم سانحہ ہے اللہ پاک انہیں اپنی جوار میں جگہ عطاء فرمائے اور ان لوگوں کو بے نقاب کرے یہ وہی قاتل دہشت گرد ہیں جنہوں نے مولانا سمیع الحق ؒ کو شہید کیا، اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انور نقشبندی، سیکٹری اطلاعا ت، مفتی عابد، جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ، خواجہ احمد یار خان، مولنا اقبال اللہ، ولی ہزاروی، جنرل سیکٹری علامہ مولانا حماد مدنی، عبدالستار بلوچ، مفتی محمد نقشبندی، مفتی ظل الرحمن، مولانا قاری سیف الرحمن، علی عثمانی، مولانا مفتی فیضان، قاری لیاقت رحمانی، علی عثمانی، مولانا قاری عبدلوہاب انقلابی، مولانا صائم اور دیگر رہنماؤں نے بھی عثمان کاکڑ کی المناک شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اور ریاست کے اداروں اور حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں اور انکے آقاؤں کو بے نقاب کیا جائے۔ یہی لوگ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن ہیں۔