Home / اہم خبریں / سندھ پروگریسو کمیٹی کا بحریہ ٹاؤن کے ظلم سمیت قومی کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری سمیت لاپتہ افراد کے لئے نشینل پریس کلب میہڑ پر احتجاجی مظاہرہ

سندھ پروگریسو کمیٹی کا بحریہ ٹاؤن کے ظلم سمیت قومی کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری سمیت لاپتہ افراد کے لئے نشینل پریس کلب میہڑ پر احتجاجی مظاہرہ

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) سندھ پروگریسو کمیٹی کا بحریہ ٹاؤن کے ظلم سمیت قومی کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری سمیت لاپتہ افراد کے لئے نشینل پریس کلب میہڑ پر احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق سندھ پروگریسو کمیٹی کی کال پر بحریہ ٹاؤن کے مالک کی جانب سے کئیے ظلم سمیت قومی کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری سمیت سینگار نوناری کو جبری لاپتہ کرنے کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی، جئے سندھ محاذ (خالق جونیجو گروپ) عوامی جمہوری پارٹی سمیت سول سوسائٹی وکلاء رہنماؤں عاقب چانڈیو ایڈووکیٹ عابد کلہوڑو، ممتاز لاکھیر، کامران چانڈیو، عذیر عابد کلہوڑو، عمران ڈیپر، اظہر آدرش سولنگی, غلام مصطفی پنہور، محمد اسماعیل جانوری، ایڈووکیٹ سعید احمد پہنور، ظہور کھوکھر ودیگر کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک سے نیشنل پریس کلب میہڑ تک ریلی نکالی گئی ریلی میں شریک شرکاء نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی جانب سے ظلم کی انتہا کی گئی ہے ملک ریاض کی آصف علی زرداری اور سندھ حکومت ساتھی بنی ہوئی ہے جس کے باعث سندھ کے قومی کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کر کے جھوٹے کیس درج کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ سینگار نوناری کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کرکے سندھ کی عوام سے انصاف کیا جائے، جبری طور پر لاپتہ کارکنان سمیت گرفتار ہوئے کارکنان کو آزاد کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے