تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نجی ٹی وی کی میڈیا ٹیم کو ایکسپو سینٹر میں کوریج کرنے سے روکنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انتظامیہ نوپ نیوز

نجی ٹی وی کی میڈیا ٹیم کو ایکسپو سینٹر میں کوریج کرنے سے روکنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انتظامیہ نوپ نیوز

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) نوپ نیوز "نیوز آف پاکستان” کی ٹیم اور انتظامیہ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں ڈاکٹر انیلا قریشی اور ان کے گارڈزکی جانب سے ٹی وی چینل 24 کی میڈیا ٹیم کو ایکسپو سینٹر میں کوریج کرنے سے روکنے اور حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نوپ نیوز کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں نوپ نیوز کی ٹیم اور انتظامیہ نے کہا کہ ٹی وی چینل 24 کی میڈیا ٹیم ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن سینٹر کی کوریج کے لیے پہنچی تو انہیں ڈاکٹر انیلا قریشی اور ان کے گارڈز نے کیمرہ چھین کر ان کو ایک کمرے میں بند کر دیا انہیں دھمکیاں دیں اور موبائل فون بھی چھین لئے گئے۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ اس طرح کی غنڈہ گردی ناقابل برداشت ہے سندھ حکومت ان واقعات کی روک تھام کے لیے روایتی مذمت کے بجائے ٹھوس اقدامات کرے۔ حکومت سندھ اس واقعے کی انکوائری کرواۓ اور واقعے میں ملوث ڈاکٹر انیلا کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور تشدد کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

حیدرآباد ریجن کی سرکاری املاک سے کم آمدن پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ برہم، تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے