تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی فش ہاربر اتھارٹی سے تین ماہ میں لیز حاصل کرنے سمیت اہم معاملات کی منظوری دے دی گئی

کراچی فش ہاربر اتھارٹی سے تین ماہ میں لیز حاصل کرنے سمیت اہم معاملات کی منظوری دے دی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کے بورڈ روم میں چیئرمین عبدالبر کی صدارت میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 13 واں اجلاس، کراچی فش ہاربر اتھارٹی سے تین ماہ میں لیز حاصل کرنے سمیت اہم معاملات کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی عبدالبر کی صدارت میں جمعرات کے روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 13 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی فش ہاربر سے فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کی لیز کے حوالے سے کراچی فش ہاربر سے طے پانے والے معاملات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کراچی فش ہاربر کی جانب سے تین ماہ میں لیز دینے کی آفر اور شیڈول پیمنٹ کی منظوری دے دی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منیجر ممبر شپ اور منیجر آئی ٹی کو ہدایت کی کہ وہ ممبر شپ کے پراسیس میں تیزی لائیں اور مقررہ مدت میں ممبر شپ کے کام کو مکمل کریں۔ تاکہ الیکشن کا مرحلہ جلد مکمل کیا جاسکے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کام میں عدم دلچسپی اور تاخیری حربے اختیار کرنے پر منیجر آڈٹ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تین دن میں تحریری جواب طلب کر لیا۔ بورڈا ٓف ڈائریکٹرز نے دیگر بعض اہم معاملات کی بھی منظوری دے دی۔اجلاس میں ڈائریکٹر آصف بھٹی،عبدالرؤف ابراہیم، آصف مقصود ٹیپو، عمر ہاشمی، سید وقاص احمد سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے