تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ کھلی دہشت گردی اور ملکی معیشت پر حملے کے مترادف ہے۔ جمعیت علماء اسلام سندھ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ کھلی دہشت گردی اور ملکی معیشت پر حملے کے مترادف ہے۔ جمعیت علماء اسلام سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عبدالکریم عابد، محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث، سمیع الحق سواتی، امین اللہ و دیگر نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم سے وطن عزیز کو مسائل کے دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں لیکن یہ عناصر یاد رکھیں کہ قوم ان سازشوں کیخلاف ایک بار پھر متحد ہے، جے یو آئی سندھ کے رہنماؤں نے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کو وطن عزیز کے ناپاک دشمنوں کا بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز، پولیس اور رینجرز نے بروقت جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو بہت بڑے جانی نقصان سے بچایا ہے، واقعے میں جانیں نچھاور کرنے والوں کی قربانیوں کو جتنا سراہا جائے وہ کم ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ کھلی دہشت گردی اور ملکی معیشت پر حملے کے مترادف ہے۔ کچھ روز قبل سندھ میں رینجرز پر حملوں کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ملک دشمن قوتوں کی سازش اور اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حالیہ دہشتگردی کی لہر میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔ جے یو آئی رہنماوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کوئٹہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی، وزیراعلیٰ بلوچستان سے کوئٹہ شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ
https://www.nopnewstv.com/shortage-of-clean-drinking-water/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے