تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹھکرائی ہوئی جماعتیں عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتیں۔ سندھ کے عوام کا پیپلزپارٹی کے ساتھ مرنا جینا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

ٹھکرائی ہوئی جماعتیں عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتیں۔ سندھ کے عوام کا پیپلزپارٹی کے ساتھ مرنا جینا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوۓ کہا کہ ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث ملکی عوام کا جینا اجیرن ہے۔ عوم بدحال اور حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان کو نااہل پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔ بجلی آج پونے چار روپے مہنگی کردی گئی ہے۔ یہ بجلی گیس کے بحران کے خلاف ایک آواز نہیں اُٹھاتے۔ پیپلزپارٹی عوام کی سہولت کے لئے قانون سازی کرتی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج بے وقت کی راگنی ہے۔ لوگوں خصوصا بزرگ خواتین کو زبردستی احتجاج میں لایا گیا۔ خواتین کو گیس بحالی کا دھوکہ دیکر زبردستی لایا گیا۔ گیس کا بحران پیپلزپارٹی کا نہیں نااہل پی ٹی آئی کا پیدا کردہ ہے۔ پی ٹی آئی نے ملک کو کنگال کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: گیارہویں رشید ڈی حبیب گولف ٹورنامنٹ میں وحید بلوچ مسلسل تیسرے روز سرِفہرست، دفاعی چیمپین اور حمزہ امین مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر
https://www.nopnewstv.com/national-professional-golf-tournament

سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی حکومت سے خوش اور مطمعن ہیں۔ عوام کے اطمعینان کا ثبوت سندھ میں عام اور ضمنی انتخابات کے نتائج ہیں۔ سندھ حکومت نے ایک بہترین بلدیاتی قانون دیا ہے۔ بلدیاتی قانون میں عوام کے مسائل کا حل دیا گیا ہے۔ ٹھکرائی ہوئی جماعتیں عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتیں۔ سندھ کے عوام کا پیپلزپارٹی کے ساتھ مرنا جینا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے