بانی پیارا پاکستان ساجد کمبوہ کا اسپائر کالج کا وزٹ اور ادارہ کی تعریف۔
کمالیہ ( ایڈیٹرنیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے ) اسپائر گروپ آف کالجز روایتی طریقہ تدریس کی بجائے جدت کا قائل ہے، جدید تدریسی و تعلیمی نظام ہی ہمارا طرہ امتیاز ہے، اسپائر گروپ آف کالجز نے اپنے قیام کے پہلے ہی سال انٹرمیڈیٹ کے ریکارڈ داخلے کر کے علاقہ بھر کے کالجز کو بچھاڑ کر اپنا سکہ منوا لیا، ان خیالات کا اظہار پرنسپل اسپائر کالج کمالیہ مِس فِضہ خالد نے بانی پیاراپاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ ساجد کمبوہ کو اسپائر کالج کے وزٹ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے میں داخلہ جات الحمدللہ تسلی بخش ہیں، جو کہ علاقہ بھر کے طلباء اور والدین کا ہمارے ادارہ پر اعتماد کا مظہر ہے، مس فضہ خالد نے کہا کہ ہم علاقہ میں مقابلہ کی فضا کی بجائے نتائج پر یقین رکھتے ہیں اور ہم روایتی طریقہ تدریس کی بجائے جدت پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ الحمد للہ ہمارا ادارہ تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن ہے، لیکچرار رانا شفقت علی نے کہا کہ دیہی علاقہ میں انتہائی کم فیسوں پر جدید اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ جدیدیت ہمارا مشن ہے ہمارے ادارہ نے اپنے قیام کے پہلے ہی سال میں ریکارڈ داخلہ جات میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے اسپائر کالج کمالیہ میں ایف ایس سی پری میڈیکل، ایف.اے، آئی.سی.ایس، جبکہ چار سالہ پروگرام میں بی۔ ایس سائیکالوجی، بی.ایس انگلش، بی.ایس میتھ، کمپیوٹر سائنس پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ کمالیہ اور گردنواح کے طلباء و طالبات اپنے شاندار مستقبل کے لیے اسپائر کالج کمالیہ کا رخ کریں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک وقوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اسپائر کالج کمالیہ وزٹ کے موقع پر رانا دلبر حسین، رانا شفقت علی بانی ومنتظم پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ ساجد کمبوہ کے ہمراہ تھے۔