تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وراثت کا قانون وطن عزیز میں عین اسلامی ہے، تحریم فاطمہ

وراثت کا قانون وطن عزیز میں عین اسلامی ہے، تحریم فاطمہ


کمالیہ ( ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے ) اپنی بہن، بیٹیوں کا حصہّ جو اللہ کریم نے مقرر فرما دیا انہیں پورا پورا دیا جائے، اس میں کسی طرح کی بھی زیادتی قابل گرفت ہے، سابقہ کی گئی غلطیوں سے تہہ دل سے شرمندہ ہو کر معافی طلب کی جائے، اپنی اصلاح کی جائے اور اللہ کریم سے اُمید رکھی جائے کہ وہ غفور الرحیم ہے معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے، ان خیالات کا اظہار سینئر ٹیچر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تحریم فاطمہ نے پیارا پاکستان ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کمالیہ کے وزٹ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وراثت میں مال کی تقسیم کے حوالے سے بہت احتیاط کی جائے کہ اللہ کریم نے قانون وراثت کے اصول و ضوابط خود مقرر فرمائے ہیں اس لیے انہی قوانین کے تحت وراثت کی تقسیم کی جائے۔ اگر وصیت کرنی ہے تو پھر مال کے تیسرے حصےّ کی وصیت کی جا سکتی ہے، نیت اللہ کریم کے احکامات کی تعمیل مقصود ہونی چاہیئے، مومن کو چاہیئے کہ اپنی زندگی میں ہر عمل کو خیر سے سرانجام دینے کی کوشش کرئے اور اپنے دنیاوی امور کو سرانجام دینے میں وقت کو ضائع نہ کرئے کہ فرائض رہ جائیں اور باقی دنیا کے سارے معاملات چلتے رہیں۔ ساری سستی صرف دینی امور پر ہی رہے یہ درست نہیں ہے، عبادات ہماری ضرورت ہیں اور بندگی کی اہلیت کیلئے ترقی کا سبب ہیں حقائق سے روشناس کراتی ہیں، جہاں جو حکم ہے اس پر عمل کرنا ذاتی طور پر بھی اور مجموعی طور پر بھی فائدہ دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہر کام نیت اور مقصد سب روز محشر ہمارے سامنے لایا جائے گا اگر ہمارے اعمال صالح ہوں گے تو اجر و ثواب کا سبب ہونگے اگر تجاوز ہوگا تو سزا کا سبب ہونگے۔ اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطاء فرمائے اور ہمیں نیت سے لے کر عمل تک احکامات دین کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آخر میں اُمِ ساجد کمبوہ نے ملکی سلامتی اور بقاء کیلئے دُعا کروائی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے