Home/اہم خبریں/وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی دلی خواہش ہے کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی دلی خواہش ہے کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی دلی خواہش ہے کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کا بہترین انفراسٹرکچر میسر ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی ساؤتھ کی جانب سے شیریں جناح کالونی کلفٹن بلاک 2 میں تیارکردہ باسکٹ بال اور والی بال کورٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، پیپلز پارٹی کے رہنما کرم اللہ وقاصی، ڈائریکٹر پارکس عاصم علی خان، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ باسکٹ بال اور والی بال کورٹ شیریں جناح کے علاقے کی خوبصورتی میں حسین اضافہ ہے جس پر میں ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں صحت مند معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہماری کوشش ہے کہ نہ صرف کھیل کے میدانوں میں اضافہ کیا جائے بلکہ پہلے سے موجود گراؤنڈز میں مزید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے مواقع میسر آسکیں باسکٹ بال اور والی بال کورٹ کے قیام سے یہاں کے نوجوانوں کو ان کے گھر کے نزدیک کھیلوں کی بہترین سہولیات میسر آگئیں ہے ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ڈاکٹر افشاں رباب سید کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدانوں کا آباد ہونا درحقیقت اس بات کی غمازی ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں پاکستان کی دھرتی میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پلئیرز کی مناسب حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جائے ہمیں چاہیے کہ اسپورٹس کی سرگرمیوں کو زندگی کے ہر شعبے میں شامل کریں تاکہ نوجوان نسل کو مثبت ماحول میسّر آسکے اور وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کر کے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرسکیں ڈاکٹر افشاں رباب سید کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ جنوبی انتظامیہ نے دستیاب وسائل کو استعمال کرکے پارکوں اور کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و ترقی اور تزین وآرائش کے مزید کئی منصوبے شروع کئے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کو سیر و تفریح کی میسر سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا ہم اپنے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق انفراسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔