کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر انتصار حیدر، سیکریٹری کاشف احمد فاروقی، چیئرمین سعید عالَم، نائب چیئرمین گلفلراز احمد خان، سینئر نائب صدر رمیز صدیقی، نائب صدور راشد احمد، عظمیٰ شیخ، آصف ظہیر، سیکریٹری فنانس سید ناصرعلی، جوائنٹ سیکریٹری، ریحان اکرم، احمد دین، سلمان اسماعیل، اختر علی، صادق شہزاد، مہرین اکرم، شہلا افتخار، شاداب افتخار، نبیل احمد، سیکریٹری اطلاعات فہد فاروقی سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے روزنامہ جنگ کے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور سجاس کے سینئر ممبر سید نصر اقبال کی "ساس” اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹ 92 نیوز کے اسپورٹس ایڈیٹر، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے نائب صدر، کراچی پریس کلب اور سجاس کے ممبر امتیاز علی نارنجا کی والدہ جن کا حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال ہوگیا ہے، انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اللہ تعالیٰ انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ نے سید نصر اقبال اور امتیاز علی نارنجا دونوں سینئر اسپورٹس جرنلسٹز سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے، اللہ پاک نصراقبال بھائی اور امتیاز علی نارنجا بھائی سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، امین۔ دریں اثناء میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور اے آئی پی ایس ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس (ایشیاء) کے سیکریٹری امجد عزیز ملک نے بھی سید نصر اقبال اور امتیاز علی نارنجا سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص ضلعی میں تین دن میں تین خودکشیاں، میرپورخاص ڈویژن ملک بھر میں سب سے زیادہ خودکشیوں والا ریجن بن گیا
https://www.nopnewstv.com/three-suicides-i…s-in-mirpur-khas/