Home / Home / ماه رمضان عبادت کرنے کا مہینہ ہے

ماه رمضان عبادت کرنے کا مہینہ ہے

ملکی سیاسی حالات شدید تشویش کا باعث ہیں
دینی امور کی ادائیگی کیلئے ساس اور سماجی سازگار حالات دیے جائیں: شیخ رضوان انجم

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر) ضلعی ممبر امن و مصالحتی کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ و سابق کونسلر بلدیہ کمالیہ شیخ رضوان انجم نے کہا ہے ماہ رمضان عبادات و مناجات سے رضائے الہٰی حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔ مخلوق خدا اس ماہ مبارک میں اپنے معبود و مولا کی بارگاہ میں سر بسجود ہو کر توبہ و استغفار کرتے ہیں۔ اسلامی اور دینی تعلیمات اس ماہ مبارک کے حوالے سے نہایت اہمیت وفضیلت کی حامل ہیں۔ نیکیاں کمانے برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کے مہینے میں نا ساز گار ملکی سیاسی حالات شدید تشویش کا باعث ہیں۔ قوم کو رمضان المبارک کی عبادات اور دینی امور کی ادائیگی کیلئے سیاسی اور سماجی سازگار حالات دئیے جائیں۔ قوم اور مملکت کے بہتر حالات زندگی کا قیام اسی صورت ممکن ہے جب ملک میں مضبوط سماجی وسیاسی استحکام ممکن ہو۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے