Home / Home / کمالیہ محلہ مدینہ آباد میں کئی روز سے واٹر سپلائی بند، اہل محلہ کو سحری و افطاری میں شدید دشواری

کمالیہ محلہ مدینہ آباد میں کئی روز سے واٹر سپلائی بند، اہل محلہ کو سحری و افطاری میں شدید دشواری

اہل محلہ مضر صحت پانی پر مجبور، پیٹ کی مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ
افسران کم از کم واٹر سپلائی کی بندش پر خاموشی توڑ کر فوری واٹر سپلائی بحال کروائیں: اہلِ محلہ

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ویب ایڈیٹر) اہلِ محلہ راحیل احمد، عمار، محمد عدنان، محمد عرفان، محمد اشرف و دیگر لوگوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کمالیہ محلہ مدینہ آباد میں گزشتہ کئی روز سی واٹر سپلائی کا پانی نہیں آرہا۔ اہل محلہ کو سحری و افطاری کے کھانے اور پینے میں مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ جس کی وجہ سے پیٹ کی مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔ جن افسران کی ڈیوٹی میں واٹر سپلائی شامل ہے وہ اپنے بچوں کو ایک دفعہ بھی مضر صحت پانی پلا دیں تا کہ انکو احساس ہو کہ جو لوگ یہ پانی پی رہے ہیں کس اذیت سے گزر رہے ہیں۔ یہ مضر صحت پانی عوام کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دے گا۔ افسران کم از کم واٹر سپلائی کی بندش پر خاموشی توڑ کر فوری واٹر سپلائی بحال کروائیں۔ اور پانی کی سپلائی سحری، افطاری، اور دوپہر کے وقت لازمی فراہمی کی جائے تاکہ اہل محلہ، نمازیوں، روزہ داروں اور گھریلو خواتین کو کھانے پکانے میں دشواری نہ ہو۔ لہٰذا محلہ مدینہ آباد کی فی الفور واٹر سپلائی بحال کی جائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی ایم پی اے حاجی فضل الٰہی سے ملاقات۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے