Home / اہم خبریں / ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد

ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈی سی سینٹرل جشنِ آزادی فائیو اے سائیڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کا افتتاح سابق وزیر سندھ و رکن سندھ اسمبلی سید شاکر علی نے ہاکی بال پر ہٹ لگا کر کیا اس موقع پر ڈی سی سینٹرل طحہ سلیم، اولمپین حنیف خان، افتخار سید، وسیم فیروز اور سابق سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات موجود تھیں۔

ڈی سی سینٹرل طحہ سلیم نے کہا کہ پاکستان کے عظیم ہاکی ہیروز کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے حنیف خان، افتخار سید، اولمپین وسیم فیروز اور حیدر حسین وہ شخصیات ہیں جنہوں نے پاکستان ہاکی کا عروج دیکھا اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا انہوں نے کہا کہ نئے ٹرف پر چھ ٹیموں کا انعقاد نوجوانوں میں ہاکی کا شوق دوبارہ اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور ضلعی انتظامیہ ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

سید شاکر علی نے کہا کہ ہاکی خلوص اور جذبے کا کھیل ہے، کسی بڑے کمرشل فائدے کے بغیر اتنی ٹیموں کا اس ایونٹ میں شرکت کرنا پاکستان ہاکی کے لیے خوش آئند ہے اولمپین وسیم فیروز نے کہا کہ افتتاحی ہٹ بہت دور تک جائے گی اور امید ہے کہ اسی گراؤنڈ سے ابھرنے والے بچے مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اولمپین حنیف خان نے کہا کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں مزید ٹورنامنٹس منعقد کرکے گراس روٹ سے نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا
افتخار سید اور حیدر حسین نے بھی ایونٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں اور منتخب نمائندوں کی سرپرستی سے پاکستان ہاکی دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے افتتاحی روز کھیلے گئے پہلے میچ میں انچولی ہاکس نے گلبرگ ٹائیگرز کو 5-4 سے شکست دی، جبکہ دوسرے میچ میں بفر زون وولز نے نارتھ کراچی لیپرڈز کو 7-6 سے ہرادیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Nadeem Omar Has Taken Karachi Cricket to New Heights, Says Jan Sher Ashrafi

By Zeeshan Hussain KARACHI, Director Wing999 Sports Jan Sher Ashrafi has said that Karachi cricket …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے