کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے 24 ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئین شپ اور بیروت اوپن کیلئے 18 رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا دونوں ایونٹس 14 تا 20 جون لبنان کے شہر بیروت میں منعقد ہوں گے قومی تائیکوانڈو ٹیم کل بروز ہفتہ صبح نجی ایئرلائن کے ذریعے کراچی سے بیروت کیلئے روانہ ہوگی ٹیم میں ہارون خان، شاہ زیب، حمزہ سعید، رب نواز، جبران اسد، تیمورسعید، عمّاراشفاق، مظہرعباس، عائشہ نور، سےّدہ ہانا اور ناجیہ رسول کے نام شامل ہیں، ساؤتھ ایشن تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر عمر سعید ٹیم لیڈر ہوں گے اشفاق احمد مینیجر، نادر خان کوچ، شہزادہ محمد آصف فزیو جبکہ زبیر ماچا کوآرڈینیٹر، فیصل بٹ ٹرینراور شیراز آصف میڈیا مینیجر ہوں گے ٹیم لیڈر عمر سعید اور فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل مرتضی بنگش 13 جون کو بیروت میں ہونے والی ایشین تائیکوانڈو جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ایشین اور بیروت اوپن چیمپئین شپ کیلئے ہمارے ایتھلیٹس نے بھرپورتیاریاں کیں ہیں ایونٹ کیلئے کھلاڑی جسمانی اور دماغی طور پر مکمل فٹ ہیں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے ایونٹ میں شریک دیگر ممالک کا شمار ایشیاء کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے مگر ہمارے کھلاڑی صرف ملک کیلئے جیت کا جذبہ ساتھ لے کر جا رہے ہیں کھلاڑی نہایت پرجوش اور قومی جذبے سے سرشار ہیں اور انشاء اللہ قوم کو اچھا رزلٹ دیں گے۔