تازہ ترین
Home / Home / تاجروں پر مجوزہ فکس ٹیکس نامنظور، حکومت فوری نظرثانی کرے: شہباز احمد، فیض سلطان فیصل

تاجروں پر مجوزہ فکس ٹیکس نامنظور، حکومت فوری نظرثانی کرے: شہباز احمد، فیض سلطان فیصل

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران شہباز احمد اور صدر ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن فیض سلطان فیصل نے تاجروں پر مجوزہ فکس ٹیکس کے نفاذ کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی تاجر برادری مہنگائی، بجلی کے بھاری بلوں، بڑھتے کاروباری اخراجات لاک ڈاون اور کم ہوتی قوتِ خرید کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے، ایسے حالات میں مزید ٹیکسوں کا نفاذ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے لیے ناقابلِ برداشت بوجھ ثابت ہوگا۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی نئے ٹیکس نظام کے نفاذ سے قبل تاجر تنظیموں اور مارکیٹ نمائندوں کو اعتماد میں لے اور ان کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنے۔ تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے مزید مالی بوجھ ڈالنا کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو متاثر کرے گا۔ شہباز احمد اور فیض سلطان فیصل نے وزیرِاعلیٰ پنجاب، وفاقی و صوبائی حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ مجوزہ فکس ٹیکس پالیسی پر فوری نظرثانی کی جائے اور تاجر برادری کے جائز مطالبات کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر ملک کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ تاجر برادری منصفانہ اور قابلِ عمل ٹیکس نظام کی حامی ہے، تاہم ایسے فیصلے قبول نہیں کیے جا سکتے جو چھوٹے کاروباروں کی بقا، مارکیٹوں کی سرگرمیوں اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کے یو جے دستور کا ایک نیوز میں جبری برطرفیوں پر اظہار تشویش، متاثرہ کارکنوں سے یکجہتی کا اعلان

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے ایک نیوز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے