تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عمر اور ہارون کے گول، پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

عمر اور ہارون کے گول، پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

مالدیپ، (اسپورٹس ڈیسک) مالدیپ میں جاری ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ عمر نواز نے میچ کے پانچویں منٹ میں شایق دوست کے شاندار پاس پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی، جبکہ اضافی وقت میں ہارون حمید نے دوسرا گول کر کے قومی ٹیم کی کامیابی یقینی بنا دی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے چار ملکی ایونٹ کے راؤنڈ رابن مرحلے میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔

مالدیپ کے خلاف 0-3 کی کامیابی کے بعد پاکستان کو فائنل میں رسائی کے لیے صرف ایک ڈرا درکار تھا، تاہم قومی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے افغانستان کو شکست دے دی۔ نولبرٹو سولانو کی زیر قیادت پاکستان 1962 کے مردیکا کپ کے بعد پہلی بار کسی آزاد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ پاکستان اب 10 جون کو ہونے والے فائنل میں افغانستان یا بنگلہ دیش میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کی پاکستان کے خلاف 52 رنز سے کامیابی، پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پانچ میچوں پر مشتمل ویمنز انڈر 19 ٹی20 سیریز کے تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے