Home / Home / کمالیہ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر کے الیکشن کی تیاریاں بھر پور انداز سے عروج پر

کمالیہ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر کے الیکشن کی تیاریاں بھر پور انداز سے عروج پر

کمالیہ (محمد نعیم خان سے) کمالیہ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر کے الیکشن کی تیاریاں بھر پور انداز سے عروج پر ہیں۔ دو امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔ ہر امید وار اپنی جیت کے گن گا رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ شہر میں عرصہ دراز بعد صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں جو کہ 23 دسمبر 2022 بروز جمعتہ المبارک کو میونسپل کمیٹی میں ہو ں گے۔ اس بار الیکشن کے لیے ہر امید وار کے لیے 30 ہزار روپے فیس رکھی گئی ہیے جو کہ ناقابل واپسی ہے۔ مگر ابھی تک صرف دو امیدوار وں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ جن میں حاجی محمد امتیاز (وقاص جیولرز) جبکہ دوسرا امید وار محسن رضا (سیٹھ مختار جیولرز) سامنے آ ئیے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ صرف دو ہی امید وار میدان میں آ رہے ہیں جبکہ حتمی ووٹر لسٹ بھی جاری ہو گئی ہے۔ جس میں کمالیہ شہر میں جیولرز اور کاریگر دوکانداروں کے ٹوٹل ووٹ 136ہیں ان میں 69 سے 70 ووٹ جو امید ور حاصل کرے گا وہ صدر کا امید وار منتخب ہو جائے گا جبکہ صدر کو یہ اختیار ہو گا کہ وہ جیتنے کے بعد اپنی کابینہ خود اپنی مرضی کی بنانے کا مجاز ہو گا۔ اس حوالہ الیکشن کمیشن کے عہدے داران کا کہنا تھا کہ اس الیکشن کو ذاتی رنجش نہ بنایا جائے بلکہ ہار جیت کے بعد پوری صرافہ ایسوسی ایشن میں ایک یونٹی قائم ہو جس طرح وکلاء برادری الیکشن مکمل ہونے کے بعد سب ایک ہو جاتے ہیں اسی طرح صرافہ برادری میں بھی اسی طرح کی محبت پیدا ہو انشاء اللہ 23 دسمبر 2022 کو میونسپل کمیٹی میں صدر کے ووٹ کاسٹ ہوں گے اور جو جیتا اس کے سر پر صدر کا تاج پہنا دیا جائے گا یہ الیکشن عرصہ دوسال تک نافظ العمل رہیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکپتن پٹرولنگ پوسٹ پل جالب کی بڑی کاروائی ، چوری شدہ دو عدد بھینسیں اور ڈالہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے

پاکپتن ( مہر محمد نوازکاٹھیا سے) پاکپتن پٹرولنگ پوسٹ پل جالب کی بڑی کاروائی علاقہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے