اسمبلی کے پلیٹ فارم پر میرٹ کے بنیاد پر بات کرنی چاہیئے بجائے اپنے حلقے کے عوام کے خوش کرنے کیلئے نہیں۔ میڈیا سے گفتگو
پشاور( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ) معروف سماجی ورکر سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی بصیرت بی بی کے بے بنیاد الزامات قابل افسوس ہیں ہر ادارے میں میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن ہونا بہت ضروری ہے جب اس طرح اراکین اسمبلی کی سفارش پر کوئی افیسر توجہ نہیں دیتا تو پھر اس طرح اراکین اسمبلی بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے جو قابل افسوس ہیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لیڈی کوتل میں خالی پوسٹوں پر سلیکشن جاری ہے لیکن ہر حلقے کے ایم پی ایز نے سفارشات کا انبار لگایا ہے جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پوسٹوں پر تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہیئے کسی صوبائی وزیر یا ایم پی ایز یا افسر کے ٹیلی فون پر نہیں۔ جب تک ایسے میٹرک پاس اراکین اسمبلی بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے تب تک ادارے میرٹ کی بنیاد پر کچھ نہیں کر سکتی۔میرٹ کے بنیاد پر سلیکشن ضروری ہے چاہے بندہ جہاں کا بھی ہو اسکا حق ہی بنتا ہے۔ اس لئے میرٹ کو توجہ دی جائے اپنے حلقے کے عوام کو خوش کرنے کیلئے ایسے بے بنیاد الزامات ٹیھک نہیں ہیں۔ ابھی تک سلیکشن بھی نہیں ہوئی اور ایم اپی اے صاحبہ نے بے بنیاد الزامات لگا دیے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ایسے بے بنیاد الزامات پر نوٹس لیں۔
Tags Dr.Ghulam Murtaza