Home / اہم خبریں / پاکستان پیپلز پارٹی مانسہرہ کی پی کے 31 اور 32 کی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

پاکستان پیپلز پارٹی مانسہرہ کی پی کے 31 اور 32 کی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) پاکستان پیپلز پارٹی مانسہرہ کی پی کے 31 اور 32 کی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے عہدیداران نے حلف اٹھا لیا۔ ڈویژنل صدر ملک وحید اور صدر ضلع مانسہرہ ملک فاروق نے عہدیداران سے حف لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی مانسہرہ کی پی کے31 اور 32 کی کابینہ میں شامل ہونے والے عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ ڈویژنل صدر ملک وحید اور صدر ضلع مانسہرہ ملک فاروق نے عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک فاروق نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام دوست پارٹی ہے۔ دوسری پارٹیز کے ورکرز سے ان کے لیڈر ہاتھ تک ملانا پسند نہیں کرتے پی پی پی کے لیڈرز ہر وقت ورکرز کے لیے حاضر ہیں ہمارے قائدین نے ورکرز کو ان کی طاقت سے آگاہ کیا کہ پارٹی ورکر کی کیا طاقت ہوتی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں ہماری پارٹی بھرپور حصہ لے گی۔ ہم اپنے امیدواروں کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ دیگر جماعتوں کے رہنما بھی ہماری پارٹی اور قائدین کی تعریفیں کرتے ہیں۔ مشکل ترین حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو سنبھالا ہے ہماری پارٹی کو ختم کرنے کی سازشیں کی گئی مگر ہماری جماعت پہلے سے زیادہ مظبوط ہوگئی ہے۔ پشاور میں یوم تاسیس پروگرام بلدیاتی اور آمدہ جنرل الیکشن کے نتائج بدلنے کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔ تمام نئے منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ڈویژنل صدر ملک وحید نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلف اٹھانے والے عہدیدارن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی میں ورکرز کو جو مقام حاصل ہے وہ کسی اور جماعت میں ورکرز کو حاصل نہیں ہے۔ ہماری جماعت نے ہمیشہ سیاست جیتی ہے۔ہزارہ میں جماعت کو مظبوط سے مظبوط تر بنا رہے ہیں مانسہرہ میں پارٹی کے بہترین ورک پر ملک فاروق اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نو منتخب عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان کو احسن طریقے سے ادا کریں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے