Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق عورتوں کو لوٹنے اور فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

میرپورخاص میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق عورتوں کو لوٹنے اور فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی ضلع میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق عورتوں کو لوٹنے اور فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج، تھانہ ٹنڈو جان محمد کی حدود میں دو مستحق عورتیں بنام مسمات سومری اور عملاں جو احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم لے کر آرہی تھیں جو مین روڈ ناکہ ٹنڈو جان محمد پر نامعلوم ملزم مستحق عورتوں سے پیسے چھین کر فرار ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد نے قلیل مدت میں کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم بنام دلبر بھیل کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے قبضے سے مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او غریب آباد کی متعلقہ تھانے کی حدود سر سید روڈ پر رات گئے اے ٹی ایم سے مستحق عورتوں کے پیسے نکالنے اور غیر قانونی کٹوتی کرنے والے ملزم کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم رات کے اندھیرے میں اے ٹی ایم سے مستحق عورتوں کے پیسے نکال کر غیر قانونی کٹوتی کے بعد مستحق عورتوں کو دیتا تھا، ملزم بنام عبدالعزیز گرفتار، ملزم کے خلاف مقدمہ غریب آباد تھانے میں درج ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص میں محمود آباد پولیس کی بڑی کاروائی، مضر صحت چھالیہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی، ملزمان گرفتار، مضر صحت چھالیہ برآمد، مقدمہ درج
https://www.nopnewstv.com/mehmoodabad-poli…id-in-mirpurkhas/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے