تازہ ترین
Home / Home / میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں ڈبل سواری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری

میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں ڈبل سواری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں ڈبل سواری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ ایس ایچ او ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ہیرآباد چوک، مارکیٹ چوک اور ٹنڈو آدم ناکہ پر ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والےعناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام جاوید اقبال، اشتیاق، روہت، محمد شان، محمد عدیل، منور علی، طاہر، ممتاز، شاہد، محمد علی، چیتن اور رضوان احمد گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات ٹاؤن تھانے میں درج۔ ایس ایچ او مہران کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد نوابشاہ پھاٹک شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزمان بنام شاہزیب، حسام، علی شعبان اور امداد علی موٹر سائیکل سمیت گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ مہران تھانے میں درج۔ ایس ایچ او غریب آباد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد کالے خان پمپ، عمرکوٹ روڈ، نوحانی بلڈنگ اور این کے پمپ پر ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ملزمان بنام منور علی، محمد حسین، راوت، رمیش، شاہزیب، احسان، بلال اور حظیفہ گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمات غریب آباد تھانے میں درج۔ ایس ایچ او میرواہ گورچانی کی متعلقہ تھانے کی حدود مین روڈ میرپور نزد میرواہ موڑ ڈبل سواری اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزمان بنام محمد موسی اور وقار احمد گرفتار، ملزمان کے خلاف مقدمہ میرواہ گورچانی تھانے میں درج۔ ایس ایچ او محمودآباد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد بخاری ٹاؤن روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی، روپوش ملزم بنام خیر محمد عرف خیرو گرفتار، ملزم تھانہ محمودآباد کے شاہراہ عام پر بے احتیاطی سے موٹر سائیکل چلانا اور بددیانتی سے مال مسروقہ وصول کرنے کے مقدمہ میں محمود آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحق عورتوں کو لوٹنے اور فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
https://www.nopnewstv.com/police-action-suspects-arrested/

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل کا سیالکوٹ کا دورہ، پرتپاک استقبال

سیالکوٹ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے