تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لیگی ممبران یوسف رضا گیلانی کو سینٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دینگے۔ حنید لاکھانی

لیگی ممبران یوسف رضا گیلانی کو سینٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دینگے۔ حنید لاکھانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک انصاف کے رہنما حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بہت سے ممبران اسمبلی یوسف رضا گیلانی کو سینٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دینگے، جو لوگ عوام کے نہیں ہوسکے وہ ایک دوسرے کے کس طرح سے ہوسکتے ہیں، اٹھارویں ترمیم کی آڑ میں پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کو تباہ و برباد کردیا ہے سندھ سے پیپلز پارٹی کا خاتمہ وقت کی ضرورت بن چکا ہے، اب یہ سندھ کی عوام کی ذمہ داری بن چکی کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہوکر پیپلز پارٹی کا سندھ سے صفایا کر دے، ایک اکیلا آدمی گیارہ جماعتوں کے ڈاکوؤں کا مقابلہ کر رہا ہے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے اتحادی جانتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی نیت صاف ہے وہ ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے خواہش مند ہیں جس کے لیے وہ دن رات محنت کر رہے ہیں اور جن لوگوں نے اس ملک کو اس حال میں پہنچایا وہ آج بھی ملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں جمہوریت کا صرف نام تھا کیونکہ جمہوریت کا نام دیکر اقتدار کو زاتی مفادات کی تسکین کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، آج بھی یہ ہی لوگ جمہوریت نواز بن کر اکھٹے ہوچکے ہیں جن کے پاس نہ تو کوئی متبادل ایجنڈا ہے اور نہ ہی کوئی ایسی پالیسی ہے جس کو دکھا کر یہ عوام کو ایک بار پھر سے جھانسا دے سکیں، اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان ملک میں جمہوری نظام کی ترقی کے لیے فکر مند ہیں، وہ سینٹ کے الیکشن کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایمانداری اور اصول پرستی عمران خان کے وجود کا حصہ ہے آج وزیراعظم عمران خان ان تمام لٹیروں کو این آر او دیدیں تو یہ کل سے اپنے ہر احتجاج کی کال واپس لیں لے گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت لیا بابر اعظم کی نصف سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی

تروبا، (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے