تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈویژنل ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا سالانہ اجلاس ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص کی زیرصدارت منعقد ہوا

ڈویژنل ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا سالانہ اجلاس ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص کی زیرصدارت منعقد ہوا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل ایکریڈیٹیشن کمیٹی کا سالانہ اجلاس ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص سوائی خان چھلگری کی زیرصدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تھرپارکر و عمرکوٹ غلام رضا کھوسہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص غوث محمد پٹھان کمیٹی ممبران میرپورخاص پریس کلب کے جنرل سیکریٹری شوکت پھنور، نیشنل پریس کلب کے صدر قمرالدین شیخ، جنرل سیکریٹری سہیل خان، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے صدر سید لیاقت شاہ، جنرل سیکریٹری شاہد جمیل، ایوان صحافت کے جنرل سیکریٹری فضل شر اور سینئر صحافی سلیم آزاد نے شرکت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ کے ایکریڈیٹیشن قوانین کے تحت صحافیوں کو کارڈ کے اجراء کو یقینی بنایا جائیگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پالیسی کے تحت میرٹ کی بنیاد پر ایکریڈیٹیشن کارڈ اے بی سی سے تصدیق شدہ اخبارات کے نمائندوں کو جاری کئے جائیں گے درخواست گذار اپنا فارم ادارے کے ایڈیٹر سے تصدیق کرانے کے پابند ہوں گے فارم کے ساتھ ادارے کا کارڈ قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی پاسپورٹ سائز فوٹو اور حلف نامہ (میں سرکاری ملازم نہیں ہوں) دینا لازمی ہوگا کسی بھی ادارے کے کسی بھی ایک رپورٹر اورکیمرہ مین اور مارکیٹ میں دستیاب اخبارات کے رپورٹر کو کارڈ جاری کیا جائے گا، ڈائریکٹر انفارمیشن نے کہا کہ پالیسی کے تحت سرکاری ملازم سوشل میڈیا ویب اخبارات اور ویب ٹی وی چینل کے رپورٹر  ہفت روزہ 15 روزہ اور ماہنامہ کے رپورٹر کو کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا، اس موقع متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی وسیاسی جماعت کے عہدیداروں کو کارڈ جاری نہیں کیا جائے اور محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے جاری کردہ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد زاہد مصطفی میمن کے انتقال اور میرپورخاص کے فوت ہوجانے والے صحافیوں کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے