تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان خاصخیلی راجونی اتحاد کے صدر غلام مصطفیٰ خاصخیلی، راجہ بابا خاصخیلی و دیگر عہدیداروں کی ایوان صحافت میرپورخاص آمد

پاکستان خاصخیلی راجونی اتحاد کے صدر غلام مصطفیٰ خاصخیلی، راجہ بابا خاصخیلی و دیگر عہدیداروں کی ایوان صحافت میرپورخاص آمد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان خاصخیلیراجونی اتحاد کے صدر غلام مصطفیٰ خاصخیلی، راجہ بابا خاصخیلی و دیگر عہدیداروں کی ایوان صحافت میرپورخاص آمد، پاکستان خاصخیلی راجونی اتحاد کے صدر و دیگر عہدیداروں کی ایوان صحافت میرپورخاص کے الیکشن2021 میں نومنتخب عہدیدارین کو مبارک باد دی اور نومنتخب عہدیداروں کو اجرک کے تحفے پیش کیے۔ بعد ازاں پاکستان خاصخیلی راجونی اتحاد کے صدر غلام مصطفیٰ خاصخیلی، راجہ بابا خاصخیلی و دیگر عہدیداروں نے نزدیک آباد میں محمد علی خاصخیلی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ پاکستان خاصخیلی
راجونی اتحاد کے صدر غلام مصطفیٰ خاصخیلی کا کہنا تھا کہ تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ پاکستان خاصخیلی راجونی اتحاد کے پینل میں اکھٹا ہوۓ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا ہم نے اپنا حق حاصل کرنا ہے اور اس پینل سے ہم نے ہمیشہ غریبوں کے حق کے لئے آواز بلند کی ہے اور ہم ہمیشہ اپنی آواز حق کی خاطر بلند کرتے رہیں گے۔ کنونشن میں مختلف شہروں سے آۓ ہوۓ خاصخیلی اتحاد کے رہنماؤں نے پاکستان خاصخیلی اتحاد کے صدر غلام مصطفیٰ خاصخیلی کو سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوۓ اجرکوں کے تحفے پیش کیے اور اپنی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے