میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پنجاب سے تعلق رکھنے والی مہمان خاتون پر میرپورخاص میں حملہ، معمولی جھگڑے کے بعد ایک درجن سے زاٸد خواتین سمیت مرد حضرات کا حملہ، خاتون کو تذلیل کا نشانہ بنانے کے بعد لہوں لہاں کردیا گیا۔ پنجاب کے علاقے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی مسمات شیزا نے اپنے شوہر خورشید عالم کے ہمراہ ایوان صحافت پہنچ کر الزام عاٸد کیا کہ وہ پنجاب سے گھومنے اپنی بہن کے پاس گلشن کالونی میرپورخاص آۓ اور یہاں عارضی طور پر کراۓ کا مکان لیکر رہاٸش پزیر ہیں، گزشتہ دن وہ اپنی مقامی خاتون دوست کے گھر مہندی لگوانے کے لئے آٸی تو وہاں پر مقامی علاقے کی رہائشی قمبرانی خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مجھے برا بھلا کہا اور اس دوران ایک درجن سے زاٸد قمبرانی خاندان سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین نے مجھ پر حملہ کیا میری تذلیل کی اور شدید زخمی کر دیا جس کے بعد میں بیہوش ہوگٸی اور مجھے سول اسپتال کے فیمیل سرجیکل وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے درخواست وومن پولیس اسٹیشن میرپورخاص میں جمع کراٸی ہے لیکن ابتک حملہ آور خواتین پر نہ تو کوٸی مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نہ ہی کوٸی گرفتاری عمل میں آٸی ہے انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے ڈراماٸی انداز میں ایک خاتون کو زخمی کرا کے کیس کو کاؤنٹر کرنے کی سازش کی ہے، پردیسی متاثرہ خاتون نے ان پر حملہ کر کے شدید زخمی کرنے اور تزلیل کرنے والی ملزمہ خواتین اور ان کے ساتھی کچھ نامعلوم ملزمان کے خلاف، آٸی جی سندھ، ڈی آٸی جی میرپورخاص رینج اور ایس ایس پی میرپورخاص سے کارواٸی کا مطالبہ کیا ہے۔