تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور سے کسی بھی صورت پاکستان سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔ اسد اللہ بھٹو مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور سے کسی بھی صورت پاکستان سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔ اسد اللہ بھٹو مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر اور کشمیری مسلمانوں پر قبضے کے بعد کشمیر کی ریاستی حیثیت کو ختم کردیا ہے جو باعث تشویش ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر کسی شدید ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور سے کسی بھی صورت پاکستان سے جدا نہیں کیا جاسکتا بھارت نے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے ساتھ ساتھ انکے لئے عالمی ذرائع کے راستے بند کردیئے ہیں کشمیری مسلمان غذائی قلت کے ساتھ ساتھ علاج معالجے اور ظلم و بربریت کا شکار ہیں وہ یہاں مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی میرپورخاص کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے جس میں مختلف سیاسی و مذہبی و سماجی تاجر تنظیموں و وکلاء و صحافی تنظیموں نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اسد اللہ بھٹو نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آج ہمیں بھرپور انداز میں عالمی سطح پر کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بھارت پہلے ہی کشمیر پر جبری تسلط کے بعد کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، اور اب مودی حکومت نے کشمیر کی ریاستی حیثیت بھی ختم کرکے بھارت کا حصہ قرار دے دیا ہے جبکہ قیام پاکستان سے پہلے بھی کشمیر ایک الگ ریاست تھی لیکن اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر بھرپور ردعمل اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، کانفرس سے ضلعی امیر جماعت اسلامی محمد افضال آرائیں، امیر جماعت اسلامی سٹی میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل، پی ٹی آئی کے صدر آفتاب قریشی، جمیعت علمائے اسلام مولانا حفیظ الرحمن، جمیعت اہلحدیث کے رہنما مولانا عبدالمتین، جمیعت علمائے پاکستان میرپورخاص کے ضلعی صدر علامہ فیاض الحسن چشتی، سندھ یونائیڈ پارٹی کے ضلعی صدر منظور میمن، پی ایس پی کے صدر اشفاق احمد پاپا، سنی رابطہ کونسل کے ضلعی صدر مولانا عبدالرشید، ڈسٹرکٹ بار کونسل کے جنرل سیکرٹری مولا بخش راہموں، سول سوسائٹی میرپورخاص شہزادو ملک، سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس علی باوانی، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما نقاش مری، سرپرست ایوان صحافت ہاشم شر، ممبر سندھ بار کونسل میر نعیم تالپور، ملک ویلفیئر ایسوی ایشن کے صدر غلام نبی چندیجہ وغیرہ نے شرکت کی، اس موقع پر متفقہ طور پر کشمیریوں کیلئے ایک یکجہتی قراردار منظور کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے