Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کی روک تھام کے بارے میں اوورسیز کمیونٹی کا گجرات کوٹلہ ارب علی خان میں اہم اجلاس

کورونا وائرس کی روک تھام کے بارے میں اوورسیز کمیونٹی کا گجرات کوٹلہ ارب علی خان میں اہم اجلاس

گجرات (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) کورونا وائرس کی روک تھام کے بارے میں اوورسیز کمیونٹی کا اہم اجلاس موضع رولیہ (چودھری نثار احمد ہاؤس) میں انعقاد پذیر ہوا، مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق سلیم (صوبائی امیر جماعت اسلامی) جبکہ میزبان چودھری نثار احمد رولیہ (اٹلی) تھے۔ جبکہ چودھری شبیر احمد ککرالی (اٹلی) ماسٹر غلام احمد رولیہ، شکیل احمد ذکاء رولیہ (اٹلی)، چودھری الیاس چوہان چک پنڈی (انگلینڈ)، شہزاد بٹ ڈھل داؤد (اٹلی) چودھری بشارت حسین مہر ککرالی (اٹلی) چودھری طارق مہر ککرالی (اٹلی) چودھری وقاص شامپور (سپین) چودھری عمر نوازسنگلہ، چودھری نصر اصغر بنیاں، چودھری بوبی رولیہ، ملک رمیض مظہر صبور، چودھری علی سنگلہ، محمود شریف بٹ، صحافی غفور احمد گل، صحافی عابد مرزا، صحافی ملک محمد علی خیالی سمیت دیگر شخصیات نے خصوصی طور شرکت کی، خصوصی تقریب میں دنیا بھر کی طرح وطن عزیز پر مسلط کٹھن آزمائش کے موقع پر اوورسیز کے کردار، خدمات کا اعتراف اور خراج تحسین کے ساتھ ساتھ جلد نجات کے لیے دعا کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب کے شرکاء میں ماسک، سینیٹائزر اور گلابز بھی تقسیم کیے گئے، میزبان چودھری نثار احمد رولیہ (اٹلی) کی جانب سے معزز اوورسیز اور شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: چترال اور دروش کے مختلف بازاروں میں تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین نے لوگوں میں مفت ماسک، دستانے اور سینٹائزر تقسیم کئے
https://www.nopnewstv.com/municipal-admini…ation-of-chitral/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے