Home / اہم خبریں / چترال اور دروش کے مختلف بازاروں میں تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین نے لوگوں میں مفت ماسک، دستانے اور سینٹائزر تقسیم کئے

چترال اور دروش کے مختلف بازاروں میں تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین نے لوگوں میں مفت ماسک، دستانے اور سینٹائزر تقسیم کئے

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) چترال کی تحصیل میونسپل انتظامیہ کے اہلکار ممکنہ کورونا وائریس کی خطرات کم کرنے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں۔ ٹی ایم اے کا عملہ صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ چترال کے مختلف عوامی مقامات، قرنطینہ مراکز میں جراثیم کش سپرے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں مفت ماسک، دستانے اور سینٹائزر بھی تقسیم کر رہے ہیں۔ تحصیل میونسپل آفیسر چترال مصباح الدین خود ان حفاظتی اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں۔ ٹی ایم او مصبا ح الدین نے اتالیق بازار میں ریڑھی بانوں، سبزی فروش، دکانداروں، بنک کے باہر کھڑے سیکورٹی گارڈز اور عام راہ گیروں میں بھی ماسک، دستانے اور سینٹائزر مفت تقسیم کرکے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ ممکنہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے یہ حفاظتی تدابیر اپنائیں۔ مصباح الدین چونکہ تحصیل دروش کے بھی میونسپل آفیسر ہے اور دروش کی صفائی ستھرائی کے کام کی بھی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کے ہدایت پر تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ نے دروش کی سب سے بڑی عمارت تبلیغی مرکز میں جراثیم کش سپرے کیا۔ اس کے ساتھ ہی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دروش میں قائم قرنطینہ مرکز میں بھی سپرے کیا اور عوامی مقامات پر بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ ٹی ایم او مصباح الدین اور ان کے عملہ انجنیئر تنویر نے دروش بازار میں بھی ماسک، دستانے اور سینٹائزر مفت تقسیم کئے۔ تاجر یونین دروش کے صدر حاجی گل نواز خان نے تحصیل میونسپل انتظامیہ کے اس اقدام کو نہایت سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان حفاظتی تدابیر کو اپنانے سے ہم ممکنہ کورونا وائرس کے خطرات سے بچ سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تاجر برادری پر بھی زور دیا کہ مصیبت کے اس وقت میں لوگوں کے ساتھ احسان کریں اور ان پر مہنگے داموں چیزیں فروخت نہ کریں۔ سماجی اور مذہبی رہنماء قاری جمال عبد الناصر نے بھی ٹی ایم اے چترال اور دروش کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کو نہایت سراہا۔ اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین نے عوام پر زور دیا کہ کورونا ے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے مگر حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم خود جاکر باہر کورونا وائرس اپنے گھر نہ لائے یہ خود نہیں آتا اسلئے عوام کو چاہئے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ سماجی رابطے کم کریں اور ایک دوسرے سے ہاتھ اور گلے ملنے سے اجتناب کریں تاکہ یہ وباء ایک دوسرے کو منتقل نہ ہو۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: نیپا پر واقع سرکاری ہسپتال کی عمارت کو ہنگامی کورونا وائرس ہسپتال بنایا جائے۔ الطاف شکور کا حکام بالا کو خط
https://www.nopnewstv.com/the-government-h…ital-building-on/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے