تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان ویمنز ٹیم جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گی

پاکستان ویمنز ٹیم جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان چھ وائٹ بال میچز کی سیریز ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی۔ دورے میں تین ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل ہوں گے۔

ون ڈے سیریز کے میچز 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جبکہ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ بھی ہوگی پاکستان ویمنز ٹیم اس وقت چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے اور اب تک کھیلے گئے چھ میچز میں سے چار میں کامیابی حاصل کرکے آٹھ پوائنٹس اپنے نام کر چکی ہے۔

دورے کے دوران دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلیں گی، جو 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو شیڈول ہیں یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کے حوالے سے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے