تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت ریذیڈنٹ ڈائریکٹر منیزہ خان اور صوبائی پروگرام مینیجر ملکہ خان نے کی۔ ملاقات میں خواتین کے حقوق، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اسپیکر کو عورت فاؤنڈیشن کی چار دہائیوں پر محیط خدمات، خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جاری پروگراموں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ادارہ 1986ء سے پاکستان میں خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔

اس موقع پر سید اویس قادر شاہ نے خواتین کے حقوق کے فروغ میں عورت فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی ملک کی سب سے زیادہ خواتین دوست قانون ساز اسمبلی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے متعدد اہم قوانین منظور کیے گئے ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو اپنی کتاب "Milestones of Struggle and Success” پیش کی اور خواتین کے حقوق کے لیے ان کی حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پشاور میں انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا آغاز، پاکستان اور افغانستان کے فائٹرز آمنے سامنے

پشاور، (اسپورٹس رپورٹر) پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے