تازہ ترین
Home / Home / ہر دلعزیز سماجی شخصیت علی احمد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہر دلعزیز سماجی شخصیت علی احمد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

رؤف منج، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر علی سرفراز، رائے حسیب علی خاں، علی رضا، لالہ عثمان اور دیگر دوست احباب

اللہ تعالیٰ انکی حاضری قبول فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی حرمین شریفین کی مقبول حاضری کی سعادت نصیب فرمائے۔

کمالیہ (نیوز آف پاکستان) ہر دلعزیز اور معروف سماجی شخصیت علی احمد نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ اس بابرکت سعادت پر سیاسی، سماجی، کاروباری، فلاحی اور صحافتی حلقوں سمیت دوست احباب کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رؤف منج، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ (ایڈیٹر ملٹی میڈیا)، ڈاکٹر علی سرفراز، رائے حسیب علی خاں، علی رضا اور دیگر دوست احباب نے علی احمد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مبارکباد دینے والوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ علی احمد کی حاضری، عبادات، دعاؤں اور عمرہ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطاء فرمائے، ان کے کاروبار، جان و مال اور اہلِ خانہ میں خیر و برکت نازل فرمائے اور انہیں مزید دینی و دنیاوی کامیابیوں سے نوازے۔ دوست احباب نے اس موقع پر کہا کہ حرمین شریفین کی حاضری ہر مسلمان کی دلی آرزو ہے۔ اللہ تعالیٰ علی احمد کی اس مقدس عبادت کو قبول فرمائے اور ہم سب کو بھی بار بار حرمین شریفین کی مقبول حاضری اور عمرہ و حج کی سعادت نصیب فرمائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ویمنز ٹیم جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرے گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے