Home / اہم خبریں / سرینگر کی جامع مسجد میں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بلند ہوگئے

سرینگر کی جامع مسجد میں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بلند ہوگئے

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مظالم، جبری قبضے اور انسانیت کے بدترین لاک ڈاؤن کی جب فہرست مرتب کی جائے گی تو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا غاصبانہ قبضہ اور انسانیت سوز مظالم کی توہین کے علاوہ انسانیت کی تذلیل اور بدترین کریک ڈاؤن کی کہانی سب سے بازی لے جائے گی۔ آج 590 روز ہو چکے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن اور 370 کا معاملہ جوں کا توں ہے۔ دنیا بھر کی نام نہاد این جی اوز اور ہیومن رائٹس تنظیموں کے علاوہ صاحب بہادر امریکا اور یو این بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مگر داد دینا بنتی ہے ان معصوموں اور نہتوں کی کہ جو آج بھی بھارتی مظالم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں اور بھارتی مظالم کے سامنے جھکنے اور ٹوٹنے سے انکار کر رہے ہیں۔ اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ یہ سرینگر کی جامع مسجد کی ہے۔ جہاں گزشتہ روز جمعہ مبارک کی نماز کی ادائیگی کے لیے عوام کا جم غفیر امڈ آیا اور وہاں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بلند کیے گئے۔ عوام نے حریت رہنماؤں کی آزادی کے حق میں بھی نعرے بلند کیے اور اپنے ہی گھروں میں نظر بند کیے جانے والے کشمیری راہنماؤں کی آزادی کے حوالے سے بھی آواز بلند کی۔ تاہم پاکستان کے حق میں نعرے بازی پر بھارت کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے کو ملا کہ انہوں نے میر واعظ عمر فاروق کی نظر بندی جو کہ آج ختم کرنا تھی اس احتجاج کے بعد اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ان کی نظر بندی برقرار رکھ دی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر سرینگر کی اس مسجد میں پاکستان کے حق میں بلند ہونے والی آواز کی خوب تحسین کی جا رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے