تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے محرم الحرام کی آمد کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ مقدس مہینہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں، حق و صداقت، صبر و استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کے آفاقی پیغام کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں، مذہبی قیادت، سول سوسائٹی اور عوام کو اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

محمد احسن ناغڑ نے مطالبہ کیا کہ مجالس اور جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور جلوسوں کے روٹس پر اسٹریٹ لائٹس، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، طبی امداد، ایمبولینس سروس اور مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات کیے جائیں تاکہ عزاداروں اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی ادارے، پولیس، رینجرز اور ریسکیو سروسز باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں، جبکہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب، بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور صفائی کے خصوصی انتظامات کو ترجیح دی جائے۔

چیئرمین آئی ایس پی او نے علماء کرام، مشائخ عظام اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطابات اور بیانات کے ذریعے اتحادِ امت، برداشت، احترامِ انسانیت اور قومی یکجہتی کے پیغام کو فروغ دیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ رضاکارانہ خدمات، ٹریفک کی روانی، صفائی مہمات اور شہری معاونت میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی تلقین کی کہ غیر مصدقہ خبروں، افواہوں اور فرقہ وارانہ یا اشتعال انگیز مواد کے پھیلاؤ سے اجتناب کریں۔ محمد احسن ناغڑ نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہی ایک پرامن، مستحکم اور متحد پاکستان کی تعمیر ممکن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی ایس پی او ملک میں امن، مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور نوجوانوں کی مثبت کردار سازی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل اف پاکستان میں غلام سرور سومرو کی کتاب ’’سرور کی سار لہجانء‘‘ کی تقریبِ رونمائی، سندھ کے وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کی مہمانِ خصوصی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں لوک ورثہ کمیٹی کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے