Home / Home / کمالیہ : گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماہانہ ٹیوٹا سکل بوٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

کمالیہ : گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماہانہ ٹیوٹا سکل بوٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

فیسٹیول میں رنگا رنگ کھیل، رسہ کشی، لونگ جمپ، 100 اور 200 میٹر ریس سمیت پینٹنگ اور تقریروں کے مقابلے منقعد کروائے گئے

پوزیشن حاصل کرنے والوں کو عامر باجوہ، میاں اشرف کمبوہ اور بانی پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ ساجدہ کمبوہ نے سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماہانہ ٹیوٹا سکل بوٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، تفصیلات کے مطابق فیسٹیول میں رنگا رنگ کھیل پیش کیے گئے۔ جس میں رسہ کشی، لونگ جمپ، 100 اور 200 میٹر ریس سمیت پینٹنگ اور تقریروں کے مقابلے منقعد کروائے گئے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو پرنسپل عامر باجوہ سماجی شخصیت میاں اشرف کمبوہ اور بانی پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ ساجدہ کمبوہ نے سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔ پرنسپل ادارہ عامر باجوہ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے طالب علموں کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوگا اور ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ان کی صلاحتیں اُجاگر ہونگی۔ طلبہ کو تفریح کے ساتھ ساتھ ذہنی دباؤ سے باہر نکلنے میں مدد ملے گی۔ طالب علم اہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں گے۔ بعد ازاں بہترین صحافتی خدمات پر صحافی اسد راجپوت اور کمالیہ میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے نامور فلاحی نوجوان بانی پیارا پاکستان گروپ ساجد کمبوہ کو اعزازی سرٹیفیکٹ دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے