تازہ ترین
Home / Home / مہنگائی، غربت، بھوک سے ستائی عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور !

مہنگائی، غربت، بھوک سے ستائی عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور !

غریب عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نظر نہیں آ رہا۔

اچھا خاصا ملک چل رہا تھا، نیا اور پرانا پاکستان کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا : عبدالرحمٰن ڈوگر

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) صدر انجمن حقوق شہریاں کمالیہ سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی غربت، بھوک سے ستائی عوام مایوس ہو کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نظر نہیں آرہا۔ ملک میں انتہائی درجے کی مہنگائی نے عوام کو بے بس کر دیا ہے۔ دالیں سبزیاں بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں۔ کوئی ایسی چیز بازار میں میسر نہیں جسے خرید کر غریب آدمی اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکے۔ روکھی سوکھی دو وقت کی روٹی کا تصور بھی دم توڑ گیا ہے۔ ہر ماہ بجلی گیس کے بل غریب کے گھر بمب بن کر گرتا ہے جو غریب ایک ماہ کی کمائی سے بھی ادا نہیں کر پاتا۔ روز مرہ استعمال کی چیزیں جو عام آدمی منوں میں خرید لیتا تھا وہ اب کلوؤں، پاؤں میں خریدنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ کئی کئی ماہ سے غریب آدمی مکانوں کا کرایہ بچوں کے سکول کی فیسیں نہیں دے سکے۔ غربت کے باعث والدین اپنے بچوں کو سکول بیگ کتابیں و کاپیاں نہ لے کر دے سکے۔ اچھا خاصا ملک چل رہا تھا۔ تجربہ کر کے ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا۔ نیا اور پرانا پاکستان کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔ پاکستان کو اس حالات پر لانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشانِ عبرت بنا دینا چاہیے تا کہ آئندہ کوئی اپنے مفادات کی خاطر ملک میں تجربہ کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے