وطن عزیز پاکستان کا نام تجویز کرنے والی شخصیت چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی دیار غیر میں امانتاً دفن ہے
چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی وطن عزیز لانے کے لئے حکومت برطانیہ کے مطلوبہ تمام کوائف مکمل کئے ہوئے ہیں
پاکستانی حکومتی سطح پر انتظامات باقی رہتے ہیں جو کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کر سکتے ہیں
پاکستانی حکومتی انتظامات مکمل ہونے پر جلد ہی چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی وطن عزیز لایا جا سکے گا۔
کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سرور نور نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کا نام تجویز کرنے والی شخصیت چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی دیار غیر میں امانتاً دفن ہے اسے وطن عزیز لانے کے لئے ہماری جدوجہد کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ میں نے اس سلسلہ میں حکومت برطانیہ کے مطلوبہ تمام کوائف مکمل کئے ہوئے ہیں۔ اب صرف پاکستانی حکومت کی جانب سے حکومتی سطح پر انتظامات باقی رہتے ہیں جو کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سرور نور آف UK۔(محرک جسد خاکی چوہدری رحمت علی) نے ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی وطن عزیز واپس لانا میری زندگی کا وہ مقصد ہے جس کے حصول کے لئے میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لا چکا ہوں۔ اور اس کے لئے اپنی تمام عمر وقف کر دی ہے۔ اب اگر حکومت پاکستان اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتی ہے تو پھر جلد ہی چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی وطن عزیز لایا جا سکے گا۔