تازہ ترین
Home / Home / کمالیہ : دھلی چوک، ٹوٹا بازار، صدر بازار، ریلوئے روڈ، گھنٹہ گھر، اقبال بازار، اور شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار

کمالیہ : دھلی چوک، ٹوٹا بازار، صدر بازار، ریلوئے روڈ، گھنٹہ گھر، اقبال بازار، اور شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار

سکول و کالجز کی طالبات سمیت بچوں، عورتوں اور گاہکوں کو بازار سے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا۔

رش کی وجہ سے کئی بچیوں اور عورتوں کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ ناجائز تجاوزات سے دُکانداروں کے کاروبار بھی ٹھپ ہو گئے۔

کمالیہ (خصوصی رپورٹ ) تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر میں دھلی چوک، ٹوٹا بازار، صدر بازار، ریلوئے روڈ، گھنٹہ گھر، اقبال بازار، کمالیہ میں دُکانداروں نے اپنی دُکانوں سے 5 فٹ باھر اپنا سامان رکھا ہوا ہے اور جگہ جگہ رکشے والوں نے اپنے اڈے بنا رکھے ہیں۔ جسکی وجہ سے سکول وکالجز کی طالبات سمیت بچوں اور عورتوں کو بازار سے گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔ رش کی وجہ سے کئی بچیوں اور عورتوں کے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گزارش کی ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو بازار آنے جانے کی مشکلات سے بچایا جا سکے۔ ناجائز تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے راہگیروں اور گاہکوں کا گزرنا محال ہو گیا۔ ناجائز تجاوزات سے دُکانداروں کے کاروبار بھی ٹھپ ہو گئے۔ غلام مرتضیٰ، محمد عرفان، راحیل احمد، عمار اور دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ کمالیہ کے مرکزی بازار صدر بازار میں مختلف جگہوں جن میں نذر چوک، سلطان مارکیٹ چوک اور گھنٹہ گھر چوک سمیت متعدد جگہوں پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہونے سے بازار سے گزرنے والے راہگیر اور خریداری کی غرض سے آنے والے گاہک حضرات جن میں خواتین اور بچےّ بھی شامل ہیں۔ ان سب کا گزرنا محال ہو چکا ہے جس سے وہ خریداری بھی نہیں کر پا رہے۔ اور رہی سہی کمی بازار سے گزرنے والے رکشے نکال دیتے ہیں اور راہگیر اور گاہک شدید پریشانی میں مبتلا ہو کر گھروں کا رخ اختیار کرتے ہیں۔ جبکہ بعض اوقات کوئی نہ کوئی حادثہ بھی رونما ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب خریداری نہ ہونے سے دُکانداروں کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ تاجر حضرات کا کہنا تھا کہ متعدد بار انتظامیہ کو اس مشکل سے آگاہ کیا جا چکا ہے مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ جبکہ ناجائز تجاوزات میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو وہ دن دور نہیں جب بازار سے کسی کا پیدل گزرنا ناممکن ہوجائے گا۔ ہمارا مقامی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ ناجائز تجاوزات کے خلاف فی الفور کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے بازار سے ان کا خاتمہ کروائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے